• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کشمیر ڈے قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں قومی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔

Feb 5, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے ) کشمیر ڈے قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں قومی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ فیکلٹی،ڈاکٹرز،نرسز،پیرا میڈیکس اور الائیڈ سٹاف کی بڑی تعداد نے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ واک میں شرکت کی۔آڈیٹوریم اور کالج کی سڑکوں پر کشمیری عوام کے لیے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کیے گئے جن پر ہندوستان کے کشمیری مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کی تصویر کشی کی گئی۔واک کے اختتام پر پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر نیاز مقصود کا کہنا تھا کہ ہندوستان آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے اس کوششں میں ہے کہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بگاڑا جائے ۔اس لیے ضروری ہے کہ تمام مسلمان ممالک ہندوستان کی اس سازش کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ بھارتی فوجیں کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں لیکن عالمی میڈیا اور طاقتور ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ایک طرف یہ ممالک انسانیت کا درس دیتے ہیں اور دوسری طرف خاموشی اختیار کر کے انسانیت سوز امر کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔