• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انڈیا کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی نے ملک کی مہنگی ترین گاڑی خریدلی

Feb 8, 2022

ممبئی (نمائندہ خصوصی) بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے ملک کی مہنگی ترین گاڑی خریدی ہے، انہوں نے 13 کروڑ 14 لاکھ روپے کی الٹر لگژری رولز رائس ایس یو وی خریدی ہے جو اب تک کی انڈیا کی سب سے مہنگی ترین گاڑی ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق 31 جنوری کو ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے نام پر یہ گاڑی ممبئی کے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس میں رجسٹرڈ کرائی گئی ہے۔ اس کے نمبر کیلئے وی آئی پی نمبر 12 لاکھ روپے میں حاصل کیا گیا ہے جس کا اختتام “0001” پر ہوتا ہے۔

مکیش امبانی نے رولز رائس کی کلینان ایس یو وی خریدی ہے جو اس سے پہلے اجے دیوگن اور میوزک کمپنی ٹی سیریز کے مالک بھوشن کمار بھی خرید چکے ہیں تاہم امبانی کی گاڑی سب سے مہنگی ہے۔