• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

“اللہ اکبر، شیرنی، حجاب تنازعہ ” انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ جانے والی مسلمان لڑکی ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگی

Feb 9, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی) بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں کے سامنے تنِ تنہا ڈٹ جانے والی مسلمان طالبہ ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔
مسکان نامی یہ طالبہ اپنے کالج کے باہر اکیلی تھی جب انتہا پسند ہندو تنظیم کے طلبہ ونگ نے اسے ہراساں کیا۔ یہ طالبہ ڈرنے کی بجائے ان کے سامنے ڈٹ گئی اور ان کے جے شری رام کے نعروں کا جواب اللہ اکبر کے نعروں سے دیا۔
اکیلی لڑکی کی یہ بہادری بھارت اور پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہے۔ پاکستان میں ٹوئٹر پر اس موضوع پر نو ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔
خاتون ملازم سے پارلیمنٹ میں زیادتی ، آسٹریلوی وزیر اعظم نے معافی مانگ لی
بھارت میں اس موضوع پر چار ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔