• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چینی سرحد کے قریب برفانی تودہ گرنے سے 7 بھارتی فوجی ہلاک

Feb 9, 2022

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی) چینی سرحد کے قریب برفانی تودہ گرنے سے 7 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی اہلکار موسم سرما کی گشت کا حصہ تھے جب اے پی کے کامینگ سیکٹر کے علاقے میں 14ہزار 500 فٹ کی بلندی سے برفانی تودہ گر گیا۔رپورٹس کے مطابق یہ علاقہ پہاڑی، کم آبادی والا اور ریاست کے مغربی کنارے پر ہے، اس کے مغرب میں بھوٹان اور شمال میں چین ہے۔سرچ اور ریسکیو آپریشن میں تمام 7 فوجیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ یہ علاقہ گزشتہ چند دنوں سے شدید برفباری کی زد میں تھا جس سے موسم کی خرابی کا خدشہ تھا۔