بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) بہاولپورصوبہ بحالی استحکام پاکستان کی علامت ہے۔ ان خیالات کااظہار چیئرمین بہاولپورصوبہ اتحاد صاحبزادہ فرخ رفیع عباسی نے شہداء پاک آرمی وشہداء کشمیر کیلئے بہاولپورصوبہ اتحادکے زیراہتمام نوجوان لیڈرنعیم عالم خان عباسی کے ڈیرے پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ عباسی خاندان کاپاکستان بنانے میں اہم کردار تھااورقائداعظم محمدعلی جناح نے فرمایاتھاکہ ہمیں قلم کی سیاہی تک پیسے بھی بہاولپورنے دیئے ہیں۔ وائس چیئرمین اقلیتی ونگ بہاولپور صوبہ اتحاد بشپ نعیم عیسیٰ نے کہا کہ بہاولپورصوبہ بحالی کاحق ہمیں پنجاب اسمبلی نے9 مئی2012 کودیاتھااوربہاولپورصوبہ بحالی کیلئے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ہم پاکستان کااستحکام چاہتے ہیں اوربہاولپورصوبہ بحالی سے نہ صرف مقامی افراد کوروزگار ملے گابلکہ اقلیتی برادری بھی مستفید ہوگی۔ تحریک جوانان پاکستان جنوبی پنجاب کے صدرمحمدانصرکمبوہ نے کہاکہ ہمارے قائدعبداللہ حمیدگل کابہاولپورصوبہ بحالی کیلئے موقف بالکل واضح ہے کہ ملک میں نئے صوبہ جات کے قیام سے نہ صرف روزگار کے مواقع ملیں گے بلکہ پاکستان بھی ترقی کریگا۔ اس دوران محمدانصر کمبو ہ نے تحریک جوانان پاکستان کے قائدعبداللہ حمیدگل کاخصوصی پیغام بھی لوگوں تک پہنچایا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض سٹی صدربہاولپورصوبہ اتحاد شہزاد حسین جٹ نے اداکرتے ہوئے کہاکہ صوبہ بہاولپورکے بحال ہونے سے تین لاکھ نوکریاں نکلیں گی اور بے روزگاری کاخاتمہ ہوگااس موقع پرنوجوان لیڈرشاعر بہاولپورصوبہ اتحاد نعیم عالم عباسی نے نواب صادق محمدعباسی کی پاکستان کیلئے خدمات پرمبنی نظم بھی پڑھی۔ بعدازاں تقریب کے آخرمیں حاجی قاسم خان عباسی نے شہداپاکستان آرمی اورشہداکشمیرکیلئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔ اس موقع پرسینکڑوں افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔