بہاول پور (نمائندہ نیوز ٹائم )کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی خصوصی ہدایت پر17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے سلسلے میں ڈویژنل سپورٹس آفس بہاول پور کے زیر انتظام ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں بہاول پور گرین اور بہاول پور وائٹ کی ٹیموں کے مابین شاندار کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر میچ کے مہمان خصوصی اورکبڈی کے انٹر نیشنل کھلاڑی و کپتان محمد انور گورایااور ڈویژنل سپورٹس آفیسر مقصودالحسن جاوید سمیت شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ کبڈی میچ میں نیشنل کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور بہاول پور گرین کی ٹیم نے یہ میچ 44 کے مقابلے میں 52 پوائنٹس سے جیت لیا۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر مقصودالحسن جاوید نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ 17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے سلسلہ میں کبڈی کا ایک میچ 10 فروری 2022ء بروز جمعرات جام گڑھ مروٹ فورٹ عباس جبکہ دوسرا کبڈی میچ 11 فروری 2022ء کو 2بجے دوپہر دلبش اسٹیڈیم بمقام قلعہ ڈیراور میں بھی کھیلا جائے گا۔
٭٭٭
کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی خصوصی ہدایت پر17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے سلسلے میں ڈویژنل سپورٹس آفس بہاول پور کے زیر انتظام ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں بہاول پور گرین اور بہاول پور وائٹ کی ٹیموں کے مابین شاندار کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا۔
