• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن، اسلحہ، ایمونیشن اور ڈیزل برآمد کر لی

Oct 10, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز)پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی (بلوچستان) کے ساحل سے تقریباََ 08نائیٹکل میل دورکھلے سمندر میں موجودسپیڈ بوٹس کی چیکنگ کے دوران تقریباََ50کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمدکر لی، نیلینٹ چیک پوسٹ پر کار کی سیٹوں کے نیچے چھپائے گئے 05عدد 9mm ، 02عدد 30بور پسٹل اور 290رائونڈ برآمد کر کے 03افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اسی طرح وندر میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طریقے سے چھپایا گیا16 ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل برآمدکر لیاگیا۔بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی(بلوچستان) کے ساحلی علاقے سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے ۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزبریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا ستارہ امیتازملڑی نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی کے ساحل سے تقریباََ 08نائیٹکل میل دورکھلے سمندر میں موجودسپیڈ بوٹس کی چیکنگ کے دوران تقریباََ50کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمدکر لی۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات پاکستان سے مشرق وسطیٰ اسمگل کی جا رہی تھی، منشیات اورکشتی کوپاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میںلے لیا۔ایک اور کاروائی کے دوران نیلینٹ چیک پوسٹ(گوادر)پر کار کی سیٹوں کے نیچے چھپائے گئے 05عدد 9mm ، 02عدد 30بور پسٹل اور 290روند برآمد کر کے 03افراد کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ وندر میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طریقے سے چھپایا گیا16 ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل برآمدکر لیاگیا۔پکڑی جانے والی منشیات ، ڈیزل اور سپیڈ بوٹ کی مالیت عالمی مارکیٹ میں تقریباً 2964.3ملین روپے لگ بھگ ہے۔ گرفتار شدہ03 اسمگلر زکے خلافFIRکاٹ لی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میںبھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔