• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سویڈن میں قدرتی ناردرن لائٹس کا شاندار نظارہ

Feb 12, 2022

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی)سویڈن میں آسمان پر قدرت کے حسین نظارے ناردرن لائٹس کہلانے والی سبز رنگ کی ہر طرف روشناں بکھر گئیں، ہر دیکھنا والا آسمان پر قدرت کے نظارے سے خوب محظوظ ہوتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق سویڈن کے شمال میں واقع کئی علاقوں میں اچانک آدھی رات کو آسمان پر ناردرن لائٹس کہلانے والی سبز رنگ کی روشنیاں رو نما ہوئیں جس سے آسمان قدرت کے حسین نظارے سے جگمگا اٹھا اور ہر طرف قدرت کے حسین نظارے بکھر گئے- آسمان پر بننے والے قدرت کے اس شاہکار کو کئی افراد نے بھی دیکھا اوراس حسین منظرکو اپنے کمیرے کی آنکھ سے بھی عکس بند کر لیا- اس حسین نطارے کو دیکھ کر ہرمومن اللہ کے پاک کلام قرآن پاک میں لکھے فرمان خدا کی گواہی دیتے ہوئے یہی کہہ سکتا ہے کہ ‘کن’ کہہ کر ‘فیکون’ کی صورت میں کل کائنات تخلیق کرنے والے رب العلامین کی آسمان کے سینے پر بکھیرنے والی خوبصورت سبزرنگ کی ناردرن لائٹس واقعی قدرت کا ایک منفرد شاہکار ہے۔