• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آسٹریا بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 22اموات

Feb 12, 2022

ویانا(نمائندہ خصوصی)آسٹریا میں اومیکرون کی لہر اپنے عروج پر ہے کورونا وائرس نے اپنے پنجے بڑی مضبوطی سے گاڑھے ہوئے ہیں اور عوام خوف میں مبتلا ہیں۔حکومت کورونا کی خراب صورتحال کے باوجود نرمیوں کے اعلانات کررہی ہے اور آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے مئیر وفاقی حکومت پر کورونا قانون میں نرمیاں کرنے پر بدستور نکتہ چینی کررہے ہیں۔
آسٹریا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 32ہزار712نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 22افراد کورونا کے باعث چل بسے۔ اس وقت 2074 کورونا سے متاثرہ افراد آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔1886 کورونا مریض نارمل وارڈز میں رکھے گئے ہیں۔ 188 متاثرہ افراد تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔11 فروری تک آسٹریا میں کورونا ٹیسٹ کے 2217585 مثبت نتائج آ چکے ہیں۔ آسٹریا میں ابتک 14337 افراد کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں اور 1863067 صحت یاب ہو چکے ہیں۔