بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے) ایڈ یشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے اچانک تھانہ ڈیراور ضلع بھاولپور کا معائنہ کیا ، انہوں نے تھانہ کی حوالات ، فرنٹ ڈیسک ، مال خانہ کا جائزہ لیا اور تھانہ کا ریکارڈ ملاحظہ کیا ۔ کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے فرنٹ ڈیسک پر آنے والی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے حوالات میں موجود ملزم سے بھی پوچھ گچھ کی ، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے ہدایت کی کہ تھانہ کی صفائی کو مزید بہتر کیا جائے۔ گشت کو بڑھا کر لوگوں میں احساس تحفظ کو اجاگر کیا جائے، تھانہ میں سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں ، کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں، تاکہ علاقہ میں ہونے والے جرائم کی روک تھام میں لوگوں کی مدد اور تعاون حاصل ہو، مقدمات کی تفتیش میرٹ پر یکسو کریں، اشتہاری اور عدالتی مفروروں کو فوری گرفتار کریں، لوگوں کی جان و مال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی جیسی پولیس کی بنیادی ذمہ داری کو احسن طریقہ سے پورا کرنے کے لیے کوشاں رہیں، اور تھانہ کا ریکارڈ بروقت مکمل کریں، ایڈیشنل انسپکٹر جنر ل جنوبی پنجاب نے چولستان جیپ ریلی کے اعلیٰ سیکیورٹی انتظامات پر بہاولپور پولیس کی کاوش کو سہراہا۔