• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

واٹس ایپ پر لگایا گیا سٹیٹس دو دوستوں کے گھر والوں کے درمیان دشمنی کی وجہ بن گیا، خاتون جاں بحق

Feb 15, 2022

ممبئی (نمائندہ خصوصی)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں واٹس ایپ پر سٹیٹس لگائے جانے پر دو دوستوں کے گھر والوں کے درمیان تنازع ہوا جس کے نتیجے میں 48 سالہ خاتون جان کی بازی ہار گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ طالبہ پریتی پرساد نے اپنے موبائل فون پر ایک واٹس ایپ سٹیٹس لگایا تھا جو اس کے 17 سالہ دوست کو ناگوار گزرا۔نوجوان اپنے بھائی، بہن اور ماں کے ہمراہ پریتی کے گھر پہنچا جہاں دونوں خاندانوں کے درمیان بات چیت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

اس شدید نوعیت کے جھگڑے پر پریتی کی 48 سالہ ماں کو پسلیوں میں اندرونی چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا تاہم خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اگلے روز علاج کے دوران وفات پاگئیں۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کو ایک اور طبی مسئلہ بھی تھا لیکن موت کی وجہ جھگڑے کے دوران لگنے والی چوٹیں ثابت ہوئیں۔