• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

17 ویں چولستان انٹرنیشنل ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر ڈویڑنل و ضلعی انتظا میہ کے زیر اہتما م فن پہلو انی کے مقابلہ جات کا انعقادکیا گیا

Feb 16, 2022

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے ) 17 ویں چولستان انٹرنیشنل ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر ڈویڑنل و ضلعی انتظا میہ کے زیر اہتما م فن پہلو انی کے مقابلہ جات کا انعقادکیا گیاجس میں پنجا ب کے نامور پہلوانوں نے حصہ لیا اور دوردراز سے آ ئے ہوئے سیاحوں، شائقین اور مقامی لوگو ں کو محظوظ کیا۔ان خیا لات کا اظہا ر ڈویژ نل و جنوبی پنجا ب ریسلنگ ایسو سی ایشن بہا ول پور کے جنرل سیکرٹری سہیل احمد پاشی نے ڈیزرٹ ریلی کے مو قع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مقا بلہ جات کے انعقاد منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر ہونے والے بڑے جوڑ میں رستم چولستا ن راشد سنگھیڑانے ایک سخت مقا بلہ کے بعد شان بلوچ پہلوان کو شکست دے کر دوسری بار رستمِ چولستا ن بننے کا اعزاز حا صل کیا۔ دیگر مقابلوں میں ذوالفقار جو ئیہ نے مجاہد پہلو ان،حمزہ نے دلاور،زرار نے صابر،زیرک نے عتیق کو شکست دے دی جبکہ متعدد مقا بلے برابر قرار پا ئے۔اس مو قع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے مہما ن خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی اور مہمان اعزاز ڈویژنل سپورٹس آ فیسر مقصود الحسن جاوید نے کھلاڑیوں کے اعلیٰ معیاری کھیل کی تعریف کی۔