پشاور (نمائندہ خصوصی) پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ایس ایچ او تھانہ کان رازق کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ۔
پشاور کے علاقے قصہ خوانی کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں جمعہ کے روز ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرنے کیلئے محکمہ انسداد دہشتگردی کو مراسلہ ارسال کیا گیا تھا ، مراسلہ ایس ایچ او کی مدعیت میں جاری کیا گیا ، مراسلے میں کہا گیا کہ خود کش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونےسےقبل پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا اور نمازیوں پر فائرنگ کی جس کے بعد خود کش دھماکہ کیا ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مسجد کوچہ رسالدار میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکہ ہوا جس میں 56 افراد شہید اور 194 زخمی ہو گئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے ۔
پشاور دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج
