نئی دلی (نمائندہ خصوصی) بھارت میں گزشتہ برس ستمبر سے مہنگائی کی لہر جاری ہے ۔ فروری کے مہینے میں بھارت میں مہنگائی کی شرح 6.07 فیصد پر پہنچ گئی۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارت میں سالانہ کنزیومر پرائس انڈیکس فروری 2022 میں 6.07 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا۔ بھارت میں ستمبر سے مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے ، رواں سال کے پہلے مہینے میں بھارت میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں کی مہنگائی کا انڈیکس 6.01 فیصد پر تھا۔
ہول سیل مارکیٹ میں بھی مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوری کے مہینے میں ہول سیل مارکیٹ میں مہنگائی کی شرح 12.96 فیصد تھی جو فروری میں بڑھ کر 13.11 فیصد ہوگئی۔
بھارت میں صرف ایک مہینے میں مہنگائی میں اتنا اضافہ کہ یقین نہ آئے
