نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی نیوی اہلکار نے اپنی بیوی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑے جانیوالے ساتھی اہلکار کو قتل کر ڈالا۔ “میل آن لائن” کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست ورجینیا کے شہر’ ورجینیا بیچ‘ میں پیش آیا جہاں 26سالہ ٹیلر لیمار جینکنس نامی اہلکار اپنے گھر واپس لوٹا تو اس کا 28سالہ ساتھی نیوی اہلکار ٹموتھی پاﺅل ٹیلے سوئم اس کی اہلیہ کے ساتھ بیڈروم میں موجود تھا۔
ٹیلر لیمار نے ٹموتھی اور اپنی بیوی کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا تو آپے سے باہر ہو گیا اور اپنے پستول سے ٹموتھی پر فائرنگ کر دی ۔ دوران تفتیش ٹیلر لیمار نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے ٹموتھی کو 3گولیاں ماریں۔ رپورٹ کے مطابق جب پولیس ٹیلر لیمار کو گرفتار کرنے آئی تو اس نے آفیسرز سے کہا کہ ”میں نے کچھ غلط نہیں کیا، تم مجھے گرفتار کیوں کر رہے ہو؟“
ٹیلر لیمار کی بیوی، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، اس واقعے میں محفوظ رہی۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ ”میں اور ٹموتھی بیڈروم میں تھے جب ٹیلر آ گیا۔ ٹیلر کو دیکھ کر مجھے لگا کہ وہ مجھے بھی قتل کر دے گا لیکن اس نے مجھے گولی نہیں ماری اور میں کمرے سے باہر بھاگ گئی۔“
نیوی اہلکار نے اپنی بیوی کے ساتھ پکڑے جانے والے ساتھی کو قتل کر دیا
