• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

Mar 20, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) او آئی سی اجلا س میں شرکت کیلئے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری بھی اسلام آباد پہنچ گئے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے مصر کے وزیر خارجہ کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر طاہر اشرفی نے کہا کہ 24 سال بعد مصر کے وزیر خارجہ پاکستان آئے ہیں ، پاکستان اور مصر کے برادرانہ تعلقات ہیں ۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ کانفرنس میں امت مسلمہ کے مسائل پر بات ہوگی۔