لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے ایک ہوٹل میں 30سے زائد مہمانوں کو ڈائریا ہونے اور قے آنے کے بعد وہاں ٹھہرے تمام لوگ خوفزدہ ہو کر ہوٹل سے فرار ہو گئے۔ دی مرر کے مطابق یہ واقعہ ویلز میں واقع ’ہائیڈرو ہوٹل‘ میں پیش آیا ہے۔ کونسل کی طرف سے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو ڈائریا ہونے کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کچھ لوگوں نے ابھی مزید کئی دن کی بکنگ کروا رکھی تھی مگر جب انہوں نے لوگوں کو ہوٹل میں اس طرح قے کرتے اور بیمار پڑتے دیکھا تو وہ قبل از وقت ہوٹل چھوڑ کر چلے گئے۔ ایک مہمان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نارتھ ویلز لائیو کو بتایا کہ ”ہم پیر کی صبح ہائیڈروہوٹل میں آئے تھے۔ اگلے دن مجھے ڈائریا ہو گیا اور قے شروع ہو گئی۔اسی روز میرے علاوہ درجنوں دیگر لوگ بھی اس عارضے کا شکار ہو گئے اور ہوٹل میں ٹھہرے مہمانوں میں ایک خوف پھیل گیااور انہوں نے ہوٹل خالی کرنا شروع کر دیا۔“
وہ ہوٹل جہاں ٹھہرے مہمان فرار ہونے لگے کیونکہ۔۔۔
