• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یوکرین پر حملے کی وجہ سے روسی صدر پیوٹن کی بڑی بیٹی کی شوہر سے علیحدگی، جلاوطن صحافی نے دعویٰ کردیا

Mar 24, 2022

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی بڑی بیٹی ڈاکٹر ماریا وورونتسووا کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہو گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹر ماریا بچوں میں جینیاتی امراض کی ماہر ہیں۔ انہوں نے نیدرلینڈز کے ایک کاروباری شخص جوریٹ فاسین کے ساتھ شادی کر رکھی تھی۔
جلاوطن روسی صحافی سرگئی کانیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر ماریا اور جوریٹ فاسین کے درمیان اب طلاق ہو چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق سرگئی کانیف نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ڈاکٹر ماریا روس میں بین الاقوامی اشرافیہ کے لیے ایک ’ایلیٹ میڈیکل سنٹر‘ قائم کرنا چاہتی تھی، جس میں دنیا کے امراءاپنا علاج کراتے لیکن روس کے یوکرین پر حملے کے بعد ڈاکٹر ماریا کا یہ خواب چکنا چور ہو گیا ہے۔
سرگئی کانیف نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر ماریا اور جوریٹ فاسین کے بچے بھی تھے۔ واضح رہے کہ ولادی میر پیوٹن کے ہاں ان کی بیٹی ماریا کی پیدائش اس وقت ہوئی تھی جب وہ سوویت یونین کی سکیورٹی ایجنسی ’کے جی بی ‘میں ایک جاسوس کے طور پر ملازمت کرتے تھے۔