• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیو یارک میں دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی ہلاک، کنسٹرکشن کمپنی کے مالک پر قتل کی فرد جرم عائد

Mar 24, 2022

نیویارک (نمائندہ خصوصی) نیویارک کے علاقے ویلی سٹریم،لانگ آئلینڈ کے 46 سالہ ندیم انور اور اس کی کنسٹرکشن کمپنی کی تعمیر کردہ دیوار گرنے اور اس کے ستون گرنے سے 5 سالہ بچی کی موت واقع ہوگئی تھی جس پر کمپنی کے مالک پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔

واقعات کے مطابق نیویارک سٹی بلڈنگز کوڈ کی متعدد دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ندیم انور اور اس کی کنسٹرکشن کمپنی نے مبینہ طور پر خطرناک اور ناقص ستون کی دیوار تعمیر کی تھی.

بروکلین ڈسٹرکٹ اٹارنی ایرک گونزالیز، نیو یارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف انویسٹی گیشن کمشنر جوسلین ای سٹرابر اور نیو یارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف بلڈنگز کے قائم مقام کمشنر کنسٹیڈی گاس سٹئریکس (پی ای) نے اعلان کیا کہ ناساؤ کاؤنٹی کی ایک تعمیراتی کمپنی کے مالک پر فرد جرم عائد کی جاتی ہے ، قتل اور دیگر الزامات کے تحت اس کی بنائی ہوئی دیوار ایک بچی ایلیسن پنٹو چومانا پر گرنے سے 29 اگست 2019ء کو اس کی موت واقع ہو گئی تھی.

ڈسٹرکٹ اٹارنی گونزالیز نے کہا، “جو دیوار اس مدعا علیہ نے مبینہ طور پر بنائی تھی وہ ایک تباہی تھی، جو کسی کا انتظار کر رہی تھی. کنسٹرکشن کمپنی کا مالک مبینہ طور پر مناسب اجازت نامے حاصل کرنے میں ناکام رہا اور قانون کے مطابق ڈھانچہ کو مضبوط اور محفوظ بنانے میں اس کی مبینہ لاپرواہی کے براہ راست نتیجہ کے طور پر دیوار گر گئی اور ایک قیمتی 5 سالہ بچی کی موت کا سبب بنی. میرا دل متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے، اور اب ہم اس مدعا علیہ کو جوابدہ ٹھہرانے کی کوشش کریں گے.

کمشنر اسٹرابر نے کہا، “نیو یارک سٹی بلڈنگ کوڈ شہر میں تعمیرات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے موجود ہے. مسٹر انور اور ان کی کمپنی نے مبینہ طور پر ضابطہ کی متعدد شرائط کی خلاف ورزی کی. جب انہوں نے مناسب پرمٹ اور اجازت نامے کے بغیر پتھر کی دیوار تعمیر کی. اس کے واضح طور پر خطرناک طرز عمل کے المناک نتائج برآمد ہوئے. جیسا کہ الزام لگایا گیا ہے، دیوار گر گئی، جس سے ایک 5 سالہ بچی کی موت ہو گئی۔ ہم اس اہم تحقیقات میں شراکت داری کے لیے بروکلین ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر اور شہر کے محکمۂ بلڈنگز کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم ان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، تاکہ تعمیراتی حفاظت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برتنے والوں کو جوابدہ بنایا جا سکے.

قائم مقام کمشنر سراکیس نے کہا، “ضروری اجازت نامے کے بغیر تعمیراتی کام انجام دینے کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں. یہ فرد جرم سے تعمیراتی صنعت کو ایک مضبوط پیغام جائے گا کہ یہ شہر ناقص کام کرنے والوں کو برداشت نہیں کرے گا جو نیویارک کے لوگوں کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں. میں ذاتی طور پر ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس اور محکمہ تفتیش میں اپنے شراکت داروں کا اس اہم کیس میں مجرمانہ الزامات عائد کرنے پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا.

ڈسٹرکٹ اٹارنی نے مدعا علیہ کی شناخت ویلی اسٹریم کے 46 سالہ ندیم انور اور اس کی کمپنی “سٹی وائیڈ کنسٹرکشن اینڈ رینویشنز ان کارپوریشن” کے طور پر کی. انہیں آج بروکلین سپریم کورٹ کے جسٹس ڈینی چن کے سامنے فرد جرم عائد کرنے کے لیے پیش کیا گیا. جس میں ان پر سیکنڈ ڈگری قتل عام، مجرمانہ طور پر لاپرواہی سے قتل، سیکنڈ ڈگری کا الزام ہے. ندیم انور کو بغیر ضمانت کے رہا کر دیا گیا اور اسے 11 مئی 2022ء کو عدالت میں واپس پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے.