• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

خفیہ کیمرے میں شوہر کی شرمناک حرکات پکڑے جانے پر بیگم نے جسم کا نازک حصہ ہی کاٹ ڈالا

Mar 23, 2022

ہنوئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ویت نام میں خاتون نے گھر میں نصب کیے گئے خفیہ کیمرے کے ذریعے اپنے شوہر کو بھتیجی کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کرتے ہوئے دیکھ لیا کہ اس کا عضو مخصوصہ ہی کاٹ ڈالا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ ویت نام کے شہر سون لا میں پیش آیا ہے جہاں اس خاتون نے اپنی بھتیجی کو گود لے رکھا تھا۔ اس کم عمر لڑکی نے کئی بار اپنی اس سے شکایت کی تھی کہ اس کا سوتیلا باپ اس کے ساتھ شرمناک حرکات کرتا ہے، مگر خاتون کو بچی پر اعتبار نہ آیا۔
بالآخر ایک دن خاتون نے ایک خفیہ کیمرہ خرید کر لڑکی کے بیڈروم میں نصب کر دیا اور اگلے ہی روز کیمرے پر اپنے شوہر کو لڑکی کے ساتھ شرمناک حرکات کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ خاتون نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا ہے کہ ”کیمرے پر اپنے شوہر کو قبیح حرکت کرتے دیکھ کر میں نے ایک چاقو خرید لیا اور گھر جا کر اس کے سونے کا انتظار کرنے لگی۔ جب وہ سو گیا تو میں نے اس کا عضو اس چاقو سے کاٹ ڈالا۔“ پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے تاہم اس کا عضو دوبارہ جسم کے ساتھ جوڑنے میں ڈاکٹر ناکام رہے۔