• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

خودکشی کرنیوالی طالبہ کو آن لائن ہراساں کرنیوالے ملزم کو سزا سنا دی گئی

Mar 27, 2022

قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر میں آن لائن ہراساں کرنے پر 17 سالہ طالبہ نے موت کو گلے لگا لیا تھا اور اب اس کیس میں ملزم نوجوان کو عدالت نے سزا سنا دی ہے ۔
مصر کی عدالت نے 16 سالہ نوجوان کو 5سال قید کی سزا سنائی، ملزم کو ہراساں کرنے کے جرم میں 2سال اور اجازت کے بغیر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔رپورٹس کے مطابق مجرم نے طالبہ کو دوستی کرنے کے لیے بلیک میل کیا اور انکار کرنے پر اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں جنہیں اس کے دوستوں اور والدین نے دیکھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تصاویر شیئر ہونے کے بعد 17 سالہ طالبہ نے گزشتہ سال 23 دسمبر کو زہر پی کر خودکشی کر لی تھی