• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ میں دوران ڈیوٹی خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والے پولیس آفیسر کو بڑی سزا دے دی گئی

Apr 1, 2022

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں دوران ڈیوٹی خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والے پولیس آفیسر کو نوکری سے نکال دیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس آفیسر کا تعلق امریکی ریاست جارجیا کے شہر میلن سے ہے۔ وہ خاتون کو اپنے ساتھ پولیس کی گاڑی میں ایک نسبتاً ویران علاقے میں لے جاتا ہے اور گاڑی کے پاس اس کے ساتھ شرمناک حرکات شروع کر دیتا ہے۔
لیری بنیامین نامی اس پولیس آفیسر کو احساس نہیں ہوتا کہ قریب واقع ٹیلی کمیونیکیشنز ٹاور پر کام کرنے والا ڈیلون کول نامی ورکر اسے دیکھ رہا ہے۔ ڈیلون کول اس آفیسر اور خاتون کی شرمناک حالت میں ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دیتا ہے ۔ انٹرنیٹ پر ویڈیو آن کی آن میں وائرل ہو جاتی ہے، جسے اب تک 1کروڑ 60لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد میلن شہر کا پولیس ڈیپارٹمنٹ حرکت میں آتا ہے اور بنیامین سے استعفیٰ لے کر اسے گھر بھیج دیا جاتا ہے۔