• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

برطانوی شہری نے اپنی پولیس آفیسر محبوبہ کو سزا یافتہ مجرم کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

Apr 1, 2022

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص نے اپنی پولیس آفیسر گرل فرینڈ کو سزا یافتہ مجرم کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پولیس کے اعلیٰ حکام کو شکایت کرکے اسے کڑی سزا دلوا دی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی شہر برسٹل کی رہائشی 53سالہ ریچل بیالے نامی اس آفیسر کی ڈیوٹی مارک فیو نامی قیدی پر لگائی گئی تھی۔ ریچل کو مارک فیو کی نگرانی کرنی تھی تاہم اس نے اس دوران قیدی کے ساتھ مراسم قائم کر لیے۔
فروری 2020ءمیں جب مارک فیو سزا پوری کرنے کے بعد جیل سے رہا ہوا تو اس کی ریچل کے ساتھ ملاقاتیں شروع ہو گئیں۔ ایک روز ریچل کے بوائے فرینڈ نے اسے مارک کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کو واقعے کی رپورٹ کر دی، جس پر ریچل کو نوکری سے معطل کرتے ہوئے گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا۔ اب ریچل کے خلاف برسٹل کراﺅن کورٹ میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔