• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شہزادہ ہیری اور میگھن کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار، ماہر علم نجوم نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

Apr 6, 2022

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی امریکی اہلیہ میگھن مارکل کی خاطر شاہی خاندان سے تعلق ہی ختم کر لیا گیا اور تمام شاہی القابات و اعزازات سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اب ایک ماہر علم نجوم نے ان میاں بیوی کے باہمی تعلق کے بارے میں بھی افسوسناک دعویٰ کردیا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق معروف ماہر علم نجوم ایملی ایڈم ، جو بڑی عالمی شخصیات کے متعلق پیش گوئیاں کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں۔ وہ گزشتہ روز پوڈ کاسٹ ’ٹو ڈی فار ڈیلی‘ میں میزبان کنزی شوفیلڈ سے گفتگو کر رہی تھیں جب انہوں نے انکشاف کیا کہ شہزادی ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کا ازدواجی رشتہ ان دنوں مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔
ایملی ایڈم کا کہنا تھا کہ ”پہلے جب میں نے ہیری اور میگھن کو دیکھا تھا تو میں نے محسوس کیا تھا کہ ان کی شادی ختم ہو سکتی ہے، لیکن میں نے اس پر بہت سوچا۔ ان کے رشتے میں مشکلات شادی کے فوری بعد سے چلی آ رہی ہیں اور تاحال ان کے رشتے میں ایک ہنگامہ خیزی ہے۔ یہ ایک انتہائی کٹھن رشتہ ہے، انتہائی کٹھن۔“
ایملی کا کہنا تھا کہ ”میں دو راستے دیکھ رہی ہوں۔ ان میں سے ایک راستہ ایسا ہے جس پر دونوں کسی نقطے پر پہنچ کر جذباتی طور پر الگ ہو سکتے ہیں لیکن اگر ایسا وقت آیا تو ہیری اپنے بچوں کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا اور انہیں نہیں چھوڑے گا۔ تاہم بند دروازوں کے پیچھے ان کے رشتے میں مجھے بہت سے مسائل نظر آ رہے ہیں اور اس وقت بھی ان دونوں میں بہت سے اختلافات ہیں۔”
ایملی نے بتایا کہ ”میں دیکھ رہی ہوں کہ میگھن بہت افسوس اور رنج کا شکار ہے، میں محسوس کر رہی ہوں کہ ہیری گھر واپس جانا چاہتا ہے لیکن میگھن ایسا نہیں چاہتی۔ وہ ہیری کے منصوبے کا حصہ نہیں بننا چاہتی، اس کے اپنے منصوبے ہیں جن پر وہ عمل کرنا چاہتی ہے۔میں محسوس کر رہی ہوں کہ شہزادہ ہیری کو احساس ہو رہا ہے کہ اسے اپنے بھائی اور فیملی کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی اشد ضرورت ہے لیکن یہ کام میگھن مارکل کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ وہ سننا بھی پسند نہیں کرتی کہ اس کا برطانوی شاہی فیملی کے ساتھ کوئی تعلق ہے، جس میں وہ خود کو مکمل ’آﺅٹ سائیڈر‘ محسوس کرتی ہے۔“