سیول (نمائندہ خصوصی) شمالی کوریا نے پارٹی کے اعلی رہنما کے طور پر “کم جونگ ان” کے دس سال مکمل ہونے پر جشن منایا۔ شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں کم جونگ ان کی قیادت کی تعریف کی، ان کی سیاسی کامیابیوں کا ذکر کیا، اور کوریا کی حکمران ورکرز پارٹی کے انچارج کے 10 سال مکمل ہونے کی خوشی میں نئی پورٹریٹ اور نمائشوں کی نقاب کشائی کی۔ دسمبر 2011 میں “کم جونگ ان” کے والد “کم جونگ ال” کے انتقال کے بعد انہیں فوج کا سپریم کمانڈر نامزد کیا گیا تھا۔ کم جونگ ان کی قیادت کے تحت شمالی کوریا نے اپنے چھ میں سے چار جوہری تجربات کیے، اور بڑے پیمانے پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار کیے جن کے بارے میں تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ وہ امریکہ میں کہیں بھی حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ شمالی کوریا پر نظر رکھنے والے این کے نیوز کے تجزیاتی نمائندے کولن زویرکو نے ٹویٹر پر کہا “کِم جونگ ان کے لیے اپنی شخصیت کے فرق کو مزید بلند کرنے کی کوشش کرنے کے لیے دس سال ایک اچھا وقت ہے۔”