• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کم از کم تین لڑکیوں کو جنسی زیادتی کانشانہ بنانے والے مجرم کو پروبیشن پر رہائی مل گئی

Apr 14, 2022

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں تین سے زائد لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو پروبیشن پر رہائی مل گئی۔ میل آن لائن کے مطابق 19سالہ بووین ٹرنرکے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکیوں میں ایک پادری کی بیٹی بھی شامل تھی۔ متاثرہ لڑکیوں میں سے ایک کی موت ہو چکی ہے۔اس کے خلاف تین لڑکیوں کے ساتھ بربریت کے شواہد ہونے کے باوجود قانونی پیچیدگیوں کے سبب اس پر صرف ایک لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی فرد جرم عائد ہو سکی۔
رپورٹ کے مطابق اس ایک الزام میں بھی جرم کے وقت اس کی عمر کم ہونے کے سبب اسے قید کی سزا نہ دی جا سکی اورپروبیشن پر رہائی مل گئی۔ کم عمری کی وجہ سے اس کا نام بھی جنسی جرائم کے مرتکب شخص کے طور پر رجسٹرڈ نہیں کیا گیا۔بووین ٹرنر کو اتنی کم سزا ملنے پر متاثرہ لڑکیوں کے خاندان والوں نے انتہائی عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیریل ریپسٹ کو دوبارہ سوسائٹی میں کھلا چھوڑ دیا گیا ہے۔