کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنڈائی نشاط موٹرز نے جب سے نیا ماڈل ’آئیونک ہائبرڈ‘ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا، صارفین اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ اب یہ انتظار ختم ہوا اور کمپنی کی طرف سے یہ شاندار گاڑی متعارف کروا دی گئی ہے، جس کی قیمت 64لاکھ روپے ہے۔ گاڑی کی پیشگی بکنگ شروع ہو چکی ہے اور خریداروں کو صرف 50فیصد رقم ایڈوانس میں دینی ہو گی۔ بکنگ کرانے والے ہر کسٹمرز کو بکنگ کے وقت ہی ڈلیوری ٹائم بتا دیا جائے گا۔
اس گاڑی پر کمپنی کی طرف سے 4سال یا 1لاکھ کلومیٹر کی وارنٹی دی جائے گی۔ یہ 1.6لیٹر ہائبرڈ ، 6سپیڈ ایکوشفٹ ڈیول کلچ ٹرانسمیشن کی حامل گاڑی ہے جو 139ہارس پاور طاقت رکھتی ہے۔ اس میں 240وولٹ لیتھیم آئن پولیمر بیٹری لگائی گی ہے۔ مزد اس میں بلائنڈ سپاٹ ڈی ٹیکشن، آٹومیٹک ایمرجنسی بریکنگ، لین کیپ اسسٹ، ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو سپورٹ، وائرلیس ڈیوائس چارجنگ، سمارٹ کروز کنٹرول، ہیٹڈ فرنٹ سیٹس اور دیگر کئی جدید ترین فیچرز دیئے گئے ہیں۔