کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈ الر سستا ہو گیا

کراچی (نمائندہ خصوصی) آج کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈال کی قدر میں 13 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 156 روپے 32 پیسے پر بند ہو گیاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج مستحکم رہا اور 156 روپے 60 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں بھی آج مستحکم ہی نظام رہا یعنی نہ تو زیادہ چڑھاﺅ دیکھنے میں آیا اور نہ ہی مارکیٹ گراوٹ کا شکار ہوئی ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 33 ہزار 476 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر اس میں 47 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 33 ہزار 523 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں