لاہور(نمائندہ خصوصی)آج کے دن 1927کو امریکہ میں 18 گھنٹوں میں 15 انچ بارش ہوئی جس کے نتیجے میں دریائے مسی سیپی ے لیوی سسٹم سے ٹوٹ گیا۔ دریا ٹوٹنے کی وجہ سے امریکہ کی10 ریاستوں کا 27ہزار مربع میل سے زیادہ رقبہ زیر آب آگیا۔ایک اندازے کے مطابق کچھ ریاستوں کا 14فیصد سے زیادہ حصہ زیر آب آیا ۔
15اپریل 1942 بحیرہ روم میں مالٹا کے چھوٹے سے جزیرے (121 مربع میل) کے لوگوں کو کنگ جارج ششم نے ”جارج کراس “سے نوازا۔ مالٹا نے دوسری جنگ عظیم میں اہم کردار ادا کیا ۔ جرمنوں اور اطالویوں نے روزانہ کی بنیاد پر مالٹا پر بمباری کی اور جزیرے کو خوراک اور طبی سامان فراہم کرنے کی کوشش کرنے والے تمام بحری جہازوں کو ڈبو دیا۔ 1942 کے پہلے 200 دنوں میں صرف ایک دن
کوئی بم نہیں گرا ، مالٹیز لوگوں نے اپنے زیر زمین پناہ گاہوں میں اتنا وقت گزارا کہ صحت کا معیار گر گیا، غذائی قلت پھیل گئی اور خارش پھیل گئی۔ مئی 1943 تک جزیرہ کا محاصرہ جاری رہا اورآخر کار مالٹا کا محاصرہ ختم کر دیا گیا ۔
آج کے دن 1945 کو برطانوی فوجیوں نے جرمن برگنیلسن حراستی کیمپ کو آزاد کرایا جس میں ہزاروں مردہ اور سڑتی ہوئی لاشیں اور کئی ہزار بیمار اور بھوکے قیدیوں کو شدید بھیڑ اور گندے کمپاو¿نڈ میں رکھا گیا تھا۔ کیمپ میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے قیدی شدید ٹائفس، ٹائیفائیڈ اور تپ دق میں مبتلا تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ مہینوں میں 30ہزار سے سے زیادہ لوگ ٹائفس سے مر چکے تھے لیکن اس سے بھی زیادہ بھوک سے مرے ۔
15اپریل 1967کو امریکہ اور ویتنام جنگ کے خلاف لوگوں نے نیویارک اور فرانسسکو میں مظاہرے کیے ۔ایک اندازے کے مطابق ان مظاہروں میں ایک لاکھ 80ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ،مظاہرین نے نیو یارک اور سان فرانسسکو میں ویتنام جنگ کے خلاف احتجاج کیا اور متعدد مظاہرین نے ڈرافٹ کارڈ بھی جلائے
15 اپریل ۔۔۔ تاریخ کے آئینے میں
