نیویارک (ویب ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ’بیرونی سازش‘ کے بیانیے کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہےکہ عمران خان کی خارجہ پالیسی میں ایسی کوئی چیز نہیں تھی کہ امریکا اتنا خفا ہوگیا ہو کہ وہ سازش کرے، غیر ملکی سازش کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مس لودھی کا کہنا تھا کہ سازش اور مداخلت میں فرق ہوتا ہے، سفارتی مراسلوں میں سخت زبان استعمال ہو جاتی ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ سازش ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے بھی پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا لفظ نہیں ہے، ڈیمارش صرف سازش پر نہیں دیے جاتے اور بھی وجوہات ہوتی ہیں۔
” عمران خان کی خارجہ پالیسی میں ایسی کوئی چیز نہیں تھی کہ امریکہ ناراض ہوکر سازش کرے” سابق سفیر ملیحہ لودھی
