• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہنگو کے عوام نے ثابت کر دیا کہ عوام کا مینڈیٹ عمران خان کے پاس ہے ، شاہ محمود قریشی

Apr 18, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق ویر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہنگو کے عوام نے ثابت کر دیا کہ عوام کا مینڈیٹ عمران خان کے پاس ہے ۔

ہنگو کے حلقہ این اے 33 میں تحریک انصاف کے امیدوار کی جیت پر رد عمل دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ آج بھی عمران خان اور پی ٹی آئی کے پاس ہے ، این اے 33ہنگوسےکامیاب ندیم خیال بھی جلداستعفیٰ دیں گے، دھونس اوردھاندلی سےپنجاب میں حکومت مسلط کی جارہی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہبازشریف کوبھارتی وزیراعظم نےٹویٹ کےذریعےمبارکباددی، شہبازشریف نےخط کےذریعےان کاشکریہ اداکیا، آپ نےشکریہ اداکیا مگر آپ کو کشمیرکامسئلہ یادنہیں آیا،پاکستان کےوزیراعظم میں کیااتناحوصلہ نہیں کہ مسئلہ کشمیراجاگرکرسکے؟، اگرآپ ذکرکردیتےتوکشمیروں کاحوصلہ بلندہوجاتا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نےسلامتی کونسل کےصدرکوخط لکھے،میرےخطوط اقوام متحدہ کےریکارڈمیں موجودہیں، ہمارے شواہد کےمطابق کشمیرمیں شہادتیں ہورہی ہیں، بےگناہ نوجوانوں کوقید کیاجارہا ہے، سرینگرمیں جنازہ پڑھنےکی اجازت نہیں دی جارہی، کیاشہبازشریف نےبھارت میں بچیوں پرحجاب پہنےپرپابندی کی مذمت کی؟، بات کرتےہوئےآپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں؟۔