• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نئی دہلی، مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سرکاری طورپر گھر مسمار کرنے کا منصوبہ تیار

Apr 21, 2022

نئی دہلی ( نمائندہ خصوصی) مودی کے بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کےہاتھوں بھارتی مسلمانوں پرعرصہ حیات تنگ ہونے لگا ، ظلم وبربریت کا سلسلہ جاری ہے اور اب سرکاری طور پر مسلمانوں کے گھر مسمار کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے ۔
نجی ٹی وی” دنیا نیوز “کے مطابق نئی دلی میں جہانگیرپوری مسجدپر دہشتگرد واقعے کےبعدحالات کشیدہ ہو چکے ہیں ، ہنومان جینتی جلوس کے بعد فرقہ وارانہ تشددعروج پر ہے جہاں 9 افراد کےزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مسلمانوں کو سرکاری طور پر کڑی سزا دینے کا بھیانک منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کے تحت تجاوزات کےبہانےمسلمانوں کےگھر مسمار کئے جائیں گے ۔
بی جےپی کی شمالی دلی میونسپل کارپوریشن نےمنگل کوپولیس کوخط لکھا جس میں کارپوریشن نےبدھ، جمعرات کو انسداد تجاوزات مہم کیلئے سیکیورٹی کا مطالبہ کیا، اسسٹنٹ کمشنرنےخط میں تجاوزات ہٹانے کے نام پر 400 پولیس اہلکار مانگے ، بھارتی پولیس نےفسادات کےالزام میں 5مسلمانوں کوسخت قانون کےتحت گرفتارکرلیا ہے۔