• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لڑکی نے شادی ٹالنے کیلئے ناپسند منگیتر کو مندر میں ملنے کیلئے بلایا اور گلا کاٹ دیا، انتہائی حیران کن واقعہ

Apr 21, 2022

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک لڑکی نے والدین کی جانب سے زبردستی شادی کی کوشش پر منگیتر کا گلا ہی کاٹ دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش میں22 سالہ پشپا نامی لڑکی جسے اپنے والدین کی پسند کے مرد سے زبردستی شادی کرنے پر مجبور کیا جارہا تھا نے مبینہ طور پر سرپرائز ڈیٹ پر منگیتر کا گلا ہی کاٹ دیا۔اطلاعات کے مطابق لڑکی کے حملے کا شکار ہونے والے شخص کی شناخت رامو نائیڈو کے نام سے ہوئی ہے جو کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ میں سائنسدان ہے، گردن میں گہرے زخم کی وجہ سے وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رامو نائیڈو اورپشپا 29 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے۔
رپورٹس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ نائیڈو سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، اس نے پہلے بھی اپنے والدین کو اس حوالے سے واضح طور پر بتایا لیکن انہوں نے بات نہ مانی ۔تاہم اس نے شادی سے پہلے نائیڈو سے ملاقات کرنے کی درخواست کی اور پھر اسے ایک مندر لے گئی جہاں مبینہ طور پر تیز چھری کی مدد سے اس کا گلا کاٹ دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی سکول کی تعلیم بھی مکمل نہیں ہے۔