ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ناشتے میں تاخیر ہونے پر 76 سالہ سسر نے بہو کو گولی مار کر قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گھریلو جھگڑے میں 42 سالہ بہو کو اس کے سسر کاشی ناتھ پاٹل نے گولی مار کر قتل کردیا، ملزم ناشتہ بننے میں تاخیر پر طیش میں آگیا تھا، مقتولہ کی شناخت سیما راجندر کے نام سے ہوئی ہے جسےگولیاں پیٹ میں لگیں اور زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دم توڑ گئیں۔مقتولہ کو اہل خانہ ہسپتال لائے جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 76 سالہ ملزم نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے گولی چلائی۔ پستول کو تحویل میں لے لیا گیا ہے تاہم ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔بھارت میں گھریلو تشدد کے واقعات عام ہیں۔ جہیز کم لانے کے باعث بہوؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ انھیں قتل بھی کردیا جاتا ہے۔ گزشتہ برس ایک خاتون نے شوہر اور سسرال والوں کے مطالبات سے تنگ آکر خودکشی کرلی تھی۔
ناشتے میں تاخیر ہونے پر 76 سالہ سسر نے بہو کی جان لے لی
