• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لندن ، بلاول بھٹو کی سابق ہائی کمشنر پاکستان کے گھر آمد ، واجد شمس الحسن اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر بیٹے سے تعزیت

Apr 21, 2022

لندن (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کے گھر پہنچے جہاں ان کے صاحبزادے ذوالفقار شمس الحسن سے ان کے والد واجد شمس الحسن اور والدہ زرینہ واجد کے انتقال پر تعزیت کی ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج پاکستان سے برطانیہ پہنچے ،بلاول بھٹو ائیرپورٹ سے سیدھا واجد شمس الحسن کے گھر گئے اور تقریباً ایک گھنٹہ ان کے صاحبزادے کے ساتھ گزارا اور یادیں تازہ کیں۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ واجد شمس الحسن میری والدہ کے دیرینہ ساتھی تھے، ان جیسے وفادار ساتھی ہر پارٹی کو نصیب نہیں ہوتے، واجد شمس الحسن کی پاکستان اور برطانیہ میں ہم وطنوں کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ہ واجد شمس الحسن ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، وہ عوام دوست اور کمیونٹی میں رہنے والے ہائی کمشنر تھے، پیپلز پارٹی مخلص ساتھیوں کو کبھی نہیں بھولتی، واجد شمس الحسن بھٹو کے نظر ئیے پر یقین رکھتے تھے اور اس کے داعی بھی تھے۔