• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مسلمان کانگریس ویمن راشدہ طلیب مشی گن سے پرائمری انتخاب جیت گئیں

Aug 4, 2022

نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکی ریاست مشی گن میں ہوئے ڈیموکریٹک پرائمری انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار راشدہ طلیب نے واضح اکثریت سے مشی گن کے 12 ویں ڈسٹرکٹ سے کامیابی حاصل کر لی ہے. انہوں نے کانگریس میں بنیادی طور پر اپنی تیسری مدت کو یقینی بنایا ہے.

ڈیٹرائٹ کی راشدہ طلیب کو ڈیٹرائٹ کی سٹی کلرک جینس ونفری کے 20 فیصد ووٹوں کے مقابلے میں 64.4 فیصد ووٹ ملے. جبکہ لیتھروپ ولیج کی میئر کیلی گیریٹ 10 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں. راشدہ طلیب کا مقابلہ ان کے رپبلکن مد مقابل اسٹیون ایلیٹ سے رواں سال نومبر میں ہوگا.