برمنگھم (نمائندہ خصوصی)کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی پہلوان زمان انور کو فائنل میں کینیڈاکے حریف ریسلرسے شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن سلور میڈل کے حقدار ٹھہرے جس کے بعد پاکستان کے میڈلز کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔
نجی ٹی وی” جیو نیوز” کے مطابق زمان انور ریسلنگ کی 125 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں کینیڈا کے امرویر سنگھ سے شکست کے بعد کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل کے حقدار قرار پائے ہیں
واضح رہے پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں مجموعی طور پر 5 میڈلز جیتے ہیں جن میں1 گولڈ ، 2 سلور اور 2 برانز میڈل شامل ہیں ،
نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا ، انعام بٹ نے ریسلنگ میں سلور جبکہ شاہ حسین نے جوڈو میں اور عنایت اللہ نے ریسلنگ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
کامن ویلتھ گیمز، ریسلر زمان انور کو فائنل میں کینیڈین پہلوان سے شکست
