لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ دورہ نیدر لینڈ کے بعد ایشیا کپ ہے اس لیے مشاور ت کے ساتھ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے ، جو بہترین کھلاڑی دستیاب تھے انکو منتخب کیا گیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فاسٹ باولر شاہین کی فٹنس کو مانیٹر کیا جائیگا، 2ڈاکٹرز کی موجودگی میں اس کا ری ہیب جلدی ہوسکتا ہے، ون ڈے سیریز پاکستان کی کافی عرصے بعد آئی ہے، کوئی بھی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں ہوتی، ہم کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے رہے۔
کنڈیشن دیکھ کر فیصلہ کرینگے نوجوانوں کو موقع دینا ہے یا نہیں ،سینئر کھلاڑیوں کو نہ لیکر جائیں تو تب بھی تنقیدی ہوتی ہے ، جب نوجوانوں کو موقع دو تب بھی لوگ باتیں بناتے ہیں،ابھی ایشیا کپ کا نہین سوچ رہے ، توجہ نیدر لینڈز سیریز پر ہے ، کوئی بھی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں ہوتی، ہم کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے رہے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ون ڈے میچز کافی دیر بعد ہو رہے ہیں، نئے کھلاڑیوں کو ضرور چانس دیں گے، ٹیم کوئی بھی ہو ہم سب نے پاکستان کے لیے کھیلنا ہے،اپنی ٹیم پر یقین ہے کہ سب اچھا پرفارم کریں گے، شاداب کی ٹیم سے واپسی کا فائدہ ہو گا، ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں ہے، کھلاڑی اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں۔
عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کسی کے لیے بھی ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوتے لیکن اس وقت محمد نواز اچھا پرفارم کر رہا ہے، البتہ پاکستان کو جب بھی ضرورت پڑے گی تو انہیں ضرور ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
حسن علی سے متعلق سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ حسن علی کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے کیونکہ وہ ایک ٹیم مین ہے لیکن بدقسمتی سے ابھی اس کی فارم نہیں چل رہی، امید ہے وہ ڈومیسٹک میں پرفام کرے گا اور واپس ٹیم میں آئے گا۔
ٹیم میں ٹرمپ کارڈ سے متعلق سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں تمام کھلاڑیوں پر یقین رکھتا ہوں، پوری ٹیم ہی ٹرمپ کارڈ ہے، یقین رکھتا ہوں کہ جو بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا ہے وہ میچ جتوا کر ہی آئے گا اور ماضی میں اس کی مثالیں دیکھ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج رات نیدرلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے روانہ ہو گی۔