لندن (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اورگزشتہ روز بھی قیمت 2.6 فیصد تک کم ہوئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے حوالےسے جیونیوز نے بتایا کہ جمعہ کو برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 2.16 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 97.44 ڈالر پر آگئی۔
اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 2.48 ڈالر یعنی 2.6 فیصد کمی کے بعد 91.68 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی
