• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بالی ووڈ سٹار سیف علی خان کی سالگرہ پر کرینہ کپور کی منفرد انداز میں مبارکباد

Aug 16, 2022

ممبئی(نمائندہ خصوصی)بالی ووڈ کے معروف اداکار اور پٹودی نواب سیف علی خان آج اپنا 52ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ معروف اداکارہ اور سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کی تصاویر شیئر کی اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ”دنیا کے بہترین انسان کو سالگرہ مبارک ہو ، آپ اس پاگل کی سواری کو مزید پاگل بنا دیں اور خدا میں اسے کسی اور طرح سے نہیں چاہوں گی یہ تصویریں اس بات کا ثبوت ہیں”۔اداکارہ نے مزید کہا کہ” میں تم سے پیار کرتی ہوں میری جان اور مجھے کہنا ہے کہ تمہارا پاؤٹ ہے مجھ سے بہتر”۔ اداکارسیف علی خان کے دنیا بھر میں موجود مداح بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سیف علی خا ن رواں سال 30 ستمبر کو ہریتک روشن کے ہمراہ اپنی نئی ایکشن تھرلر فلم وکرم ویدھا میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔