دبئی(نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مایہ ناز باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو سکواڈ کے ہمراہ دبئی لے جانے سے متعلق اہم بیان جاری کر دیاہے جسے سن کر یقینی طور پر شائقین کرکٹ کے چہرے خوشی سے کھل اٹھیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم چاہتے ہیں کہ شاہین آفریدی ٹیم کے ہمراہ رہیں، میڈیکل ٹیم انکی چوٹ کے حوالے سے گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔قبل ازیں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے سبب ایشیاکپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ انکی جگہ محمد حسنین کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ ایشیاءکپ اور انگلینڈ خلاف ہوم سیریز میں قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ قومی فاسٹ بولر گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے