• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی دوشیزہ سے اجتماعی زیادتی ، گرفتار کرلیے گئے

Aug 29, 2022

نئی دہلی (ویب ڈیسک) مغربی بنگال کے میں ایک لڑکی سے اجتماعی عصمت دری کرنے پر بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) کے دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کی 68ویں بٹالین کے دو اہلکار اسسٹنٹ سب انسپکٹر ایس پی چیرو اور سپاہی الطاف حسین نے ایک کمسن لڑکی کو جمعرات کی شب کو جیت پور کے قریب ایک کھیت میں لے جانے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس کے اگلے روز متاثرہ لڑکی بگڈا تھانے پہنچی اور شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔