• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حکومت پاکستان اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے، سابق امریکی خاتون رکن کانگریس

Aug 29, 2022

نیویارک (نمائندہ خصوصی) سابق امریکی خاتون رکن کانگریس ڈینا ٹیٹس نے اپنی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی کا احترام کرے اور اپنے شہریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے. ان کا مزید کہنا تھا کہ جیسا کہ پاکستان آجکل تباہ کن سیلاب سے گزر رہا ہے،ایسے وقت میں ہمیں جمہوریت کے اصولوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اصرار کرنا چاہیے. پولیٹیکل سائنس کی سابق پروفیسر ڈاکٹر ڈینا ٹیٹس امریکی ریاست نواڈا کے کانگریس ڈسٹرکٹ ون سے سے رکن کانگریس و ممبر برائے کانگریس کمیٹی آن فارن آفئیرز رہ چکی ہیں.