• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افغانستان میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرگرکرتباہ

Sep 11, 2022

کابل(نمائندہ خصوصی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا۔جیو نیوز کے مطابق بلیک ہاک ہیلی کاپٹر دوران تربیت کابل میں گر کر تباہ ہوا جس میں کئی افراد سوار تھے۔
افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دو پائلٹ اور ایک کریو ممبر شامل ہے۔حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔افغان وزارت دفاع کے مطابق بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔