شیخوپورہ جی ٹی روڑ مریدکے پر آئل ٹینکر نے 1 سائیکل سوار سمیت 3 راہگیروں کو کچل ڈالا حادثے میں 2 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فورا” تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا جبکہ ہلاک ہونے والوں کی نعشیں پولیس کے حوالے کر دیں اطلاع کے مطابق آئل ٹینکر لاہور سے گوجرانوالہ کی طرف جا رہا تھا کہ ڈرائیور کے سونے کیوجہ سے آئل ٹینکر پیدل راہگیروں اور سائیکل سوار پر چڑھ گیا جس سے سائیکل سوار اور 1 راہگیر موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 2 پیدل را ہگیر زخمی ہو گئے- زخمیوں کو فورا” ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا-
آصف علی شیخوپورہ