(ملک عاصم اعوان کی رپورٹ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مدینہ شریف کے قریب زائرین کی بس کو پیش آنے والے خوفناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے سعودی حکومت کے ساتھ رابطے میں … مخدوم شاہ محمود قریشی
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر کو زخمیوں کے فوری علاج کیلئے ہدایات جاری کردی گئی .. مخدوم شاہ محمود قریشی
حادثے میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانی زائرین کی میتوں کی پاکستان منتقلی اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمارا سفارتخانہ سعودی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں … مخدوم شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ نے اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لئے دعائے مغفرت، لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا کی