• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سگ گزیدگی کے 21 کیسز جناح ہسپتال لائے گئے، فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈاکٹر سیمی جمالی

Oct 20, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز ) کتے کے کاٹنے کے 21 کیسز جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) لائے گئے جنہیں فور طور پر طبی امداد فراہم کر کے روانہ کردیا گیا۔ جے پی ایم سی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سگ گزیدگی کے 21 کیسز جناح ہسپتال لائے گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کر کے واپس روانہ کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں مطلوبہ ویکسین دستیاب تھی جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کردی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق لائنز ایریا اور صدر کے علاقوں سے تھا اور لائنز ایریا سے آنے والے متاثرہ افراد کے مطابق انہیں ایک ہی کتے نے کاٹا تھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا کے علاقوں میں 8 گھنٹوں کے دوران پاگل کتے نے بچوں اور پولیس اہلکار سمیت 23 افراد کو کاٹ لیا تھا جنہیں طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔