ٹوکیو(نمائندہ خصوصی)جاپان کے بادشاہ ناروہیٹو کی رسم تاج پوشی کی تقریب شروع ہو گئی،تاج پوشی کی تقریب میں دنیا بھر کے سربراہان مملکت شریک ہیں،صدر مملکت عارف علوی بھی تاج پوشی کی تقریب میں پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اتوار کے روز کمرشل فلائٹ سے بادشاہ ناروہیٹو کی رسم تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کیلئے جاپان روانہ ہوئے تھے،جاپانی وزیراعظم کل صدرعارف علوی سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور ہر گفتگو ہوگی۔یہ ملاقات پاکستان اور جاپان کے دوستانہ تعلقات کا مظہر ہوگی۔