• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان اوربھارت میں کرتارپور راہداری معاہدے پردستخط کےلئے تاریخ پراتفاق ہو گیا،نجی ٹی وی کا دعویٰ

Oct 23, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان اوربھارت میں کرتارپور راہداری معاہدے پردستخط کےلئے تاریخ پراتفاق ہو گیا، کرتارپور راہداری کھولنے کےلئے متفقہ معاہدے پر دستخط کل ہونے کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت میں کرتارپور راہداری معاہدے ردستخط کےلئے تاریخ پراتفاق ہو گیا، کرتارپور راہداری کھولنے کےلئے متفقہ معاہدے پر دستخط کل ہونے کا امکان ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے معاہدے پردستخطوں کےلئے23 اکتوبر کی تاریخ تجویز کی تھی، پاکستان نے 24 اکتوبر کو معاہدے پر دستخط کا عندیہ دیا تھا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے پر دستخط کی تقریب کرتارپور زیرو پوائنٹ پر ہو گی، پاکستان اور بھارت کے مقرر کردہ فوکل پرسنز معاہدے پر دستخط کریں گے، پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل دستخط کریں گے