• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لوگوں کے مسائل سننے کے لیے ڈی پی او کی تھانہ بھوآنہ میں کھلی کچہری

Oct 23, 2019

چنیوٹ ()عوامی مسائل سننے کے لیے سیدحسنین حیدر نے تھانہ بھوآنہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ڈی ایس پی بھوآنہ نصراللہ خان نیازی، ایس ایچ او بھوآنہ انسپکٹربابر نواز، ایس ایچ او لنگرآنہ سب انسپکٹر محمد اسداللہ، الیکٹرو نک و پرنٹ میڈیا نمائندگان سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران علاقے کے لوگوں نے اپنے اپنے مسائل پیش کیے جن پر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت ہوئی کہ تمام سائلین کے مسائل کو جلد از جلد میرٹ کی بنیاد پر حل کیا جائے۔ کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے قیام کا مقصدپولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کرنا ہے اور آپ کے جو مسائل کسی وجہ سے تھانہ میں حل نہیں ہوئے یا جو لوگ میرے دفتر نہیں آسکتے تو انکی دادرسی کے لیے کھلی کچہری لگائی گئی ہے۔ پولیس کا مقصد عوام کی جان و مال اور عزت کا تحفظ کرنا ہے اور وہ تمام چیزیں جو معاشر ے کے لیے نقصان دہ ہیں ان کیخلاف کاروائی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا امن و امان کے قیام اور عوام کی خدمت کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاہم عوام کو بھی چاہیے کہ وہ جھوٹی درخواستوں سے اجتناب کریں۔زیادہ تر درخواستیں ذاتی انا پر دی جاتی ہیں جو مکمل طور پر جھوٹ پر مبنیٰ ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا جرائم کے خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے۔ جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اوراپنے اردگر د ہونے والے جرائم کی نشاندہی کریں۔
بلال الطاف نیوز ٹائم چینوٹ